پاکستان
19 دسمبر ، 2015

ملیر کراچی میں ایک شخص نے بیوی اور بھانجے کو قتل کردیا

ملیر کراچی میں ایک شخص نے بیوی اور بھانجے کو قتل کردیا

کراچی.......کراچی کے علاقے ملیر میں ایک شخص نے اپنی بیوی اور بھانجے کو قتل کردیا۔ واردات کے بعد ملزم فرار ہوگیا۔

پولیس کے مطابق ملیر کے علاقے جمعہ گوٹھ سےآج ایک خاتون کی لاش ملی۔ باغ کورنگی کے قریب بھی فائرنگ کرکے ایک نوجوان کو قتل کردیا گیا۔

پولیس نے تفتیش کی تو پتا چلا کہ مقتولین آپس میں رشتے دار تھے اور دونوں وارداتوں میں مقتول خاتون کا شوہر امتیاز ملوث ہے۔

امتیاز نے ناجائز تعلقات کے شبہے میں پہلے بیوی کو قتل کیا اور پھر بھانجے کوباغ کورنگی کے قریب فائرنگ کرکے ہلاک کردیا۔ واردات کے بعد ملزم فرار ہوگیا جسے پولیس تلاش کررہی ہے۔

مزید خبریں :