19 دسمبر ، 2015
پشاور.......سردی کی شدت بڑھنے کے ساتھ پشاورمیں گیس پر یشر کم ہونے سے لوگوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ پشاور میں صبح اور شام کے اوقات میں گیس یا تو بالکل غائب ہوجاتی ہے یا پر یشر کم ہوجاتا ہے ، اس صورت حال کی وجہ سے چولہے ٹھنڈے ہوجاتے ہیں پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
محکمہ سو ئی گیس کے حکام کا کہنا ہے کہ سردیوں میں ہیٹر اور گیزرکے زیادہ استعمال کی وجہ سے پریشر کم ہوتا ہے اور پائپوں میں گیس سکڑجانے سے بھی رسد کم ہوتی ہے۔