19 دسمبر ، 2015
خضدار ......خضدار میں مسافر بس اور ٹریلر کی ٹکر میں 7 افراد جاں بحق اور 11 زخمی ہوگئے۔لیویزکے مطابق وڈھ کے قریب قومی شاہراہ پر مسافر بس اور ٹریلر میں ٹکر ہوگئی۔
حادثے میں 7 افراد موقع پر جاں بحق ہوگئے جبکہ 11 افراد زخمی ہوئے۔زخمیوں کو سول اسپتال خضدار منتقل کردیا گیا۔زخمیوں میں بچے اور خواتین بھی شامل ہیں،مسافر بس خضدار سے کراچی جارہی تھی۔