پاکستان
19 دسمبر ، 2015

پی آئی اے نے مردانہ پاسپورٹ پر خاتون مسافر کو دبئی پہنچا دیا

پی آئی اے نے مردانہ پاسپورٹ پر خاتون مسافر کو دبئی پہنچا دیا

لاہور.....کمپیوٹر کے اس جدید دورمیں پی آئی اے کا انوکھا کارنامہ سامنے آیا ہے،مردانہ پاسپورٹ پرخاتون مسافر دوبئی پہنچا دی۔

دبئی امیگریشن حکام نےنہ صرف خاتون مسافر کو ڈی پورٹ کردیا، بلکہ پی آئی اے کو 5 ہزار درہم جرمانہ بھی کر دیا۔

فنگرپرنٹس،طرح طرح کے اسکینرز اور کمپیوٹرز سب بےکار ہیں،آپ مانیں یا مانیں، پی آئی اےنےلاہورسےخاتون مسافر کو مردانہ پاسپورٹ پر پہنچا دیا دبئی۔

واقعہ ہے16دسمبرکا،برٹش پاسپورٹ ہولڈرافشاں صدیق کو پی کے 203کےذریعےدبئی جاناتھا،شاید غلطی سے،وہ اپنےبیٹے زین احمد کابرٹش پاسپورٹ لےکرپہنچ گئیں ایئرپورٹ۔

امیگریشن حکام اوربریفنگ عملےنےصرف برطانوی پاسپورٹ دیکھااوربورڈنگ کارڈ جاری کردیا۔ خاتون مسافریوں دبئی پہنچ گئیں۔

دبئی امیگریشن حکام نےخاتون کونہ صرف ڈی پورٹ کر دیا، بلکہ پی آئی اےکو5 ہزار درہم جرمانہ بھی ہو گیا۔ ابتدائی طور پر بریفنگ عملےکے سلیم چوہان کو لاپرواہی کامرتکب قراردیاگیاہے،مزید تحقیقات جاری ہے۔

مزید خبریں :