پاکستان
19 دسمبر ، 2015

سکھر: چائلڈ پروٹیکشن سینٹر میں رقص کی محفل

سکھر: چائلڈ پروٹیکشن سینٹر میں رقص کی محفل

سکھر......چائلڈ پروٹیکشن سینٹر میں رقص کی محفل منعقد کی گئی۔محفل خواجہ سرا زاہدی کی سالگرہ کے موقع پر سجائی گئی۔محفل کے انعقاد کے لئے بچوں کو چھٹی دے دی گئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سکھر چائلڈ پروٹیکشن میں بچے رہائش پذیر بھی ہیں اور زیر تعلیم بھی۔غیراخلاقی محفل میں خواجہ سراؤں کے رقص پر ہزاروں روپے لٹا ئے گئے جس کی سوشل ویلفیئرکے افسران نے اجازت دی۔

اسسٹنٹ ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر عبد القدوس کا کہنا ہے کہ میں کراچی میں ہوں،میری غیرموجودگی میں تمام ذمہ داری اساتذہ پرعائدہوتی ہیں،سرکاری عمارت میں محفل کی اجازت اساتذہ نے دی۔

مزید خبریں :