19 دسمبر ، 2015
لاہور......لاہورسمیت پنجاب بھر میں گیس کابحران شدت اختیارکر گیا،صارفین پریشان ہیں،کہتےہیں،خون جما دینےوالی سردی میں گیس ہیٹرہے،نہ گیزرکاگرم پانی، اورتو اورصبح کےناشتے اور رات کے کھانے کےبھی لالے پڑےرہتےہیں۔
سوئی گیس حکام کےدعوے تھے کہ سردیوں میں گھریلو صارفین کوگیس ملےگی، پریشر کم نہیں ہو گا، لیکن سردی نےان دعوؤں کاپول کھل دیا،اندرون لاہور، فیروز پور روڈ،بند روڈ،ٹھوکر نیاز بیگ، ٹاؤن شپ، اقبال ٹاؤن اورمسلم ٹاؤن سمیت دیگر علاقوں کےلوگ گیس کو ترس کر رہ گئے۔
صارفین پریشان ہیں کہتےہیں کہ گرمیوں میں بجلی نہ ہونے کےباعث پنکھے کی ہوا کو ترستے ہیں، سردیوں میں گیس کو،مہنگی لکڑی اور ایل پی جی سےاخراجات بھی زیادہ ہے اور حادثات کا بھی خطرہ ہے۔
سوئی گیس حکام کاکہناہے کہ صارفین اس سال گیس کے بدترین بحران کیلئے تیار رہیں، ابھی سے1ہزار700 ملین کیوبک فٹ گیس کی قلت ہے، ہیٹر اور گیزر کوتوبھول ہی جائیں،چولہا بھی جل جائے توغنیمت جانیں۔