پاکستان
19 دسمبر ، 2015

پنڈی ،اسلام آباد میں گیس کی بندش، شہریوں کا احتجاج

پنڈی ،اسلام آباد میں گیس کی بندش، شہریوں کا احتجاج

اسلام آباد......سردی بڑھتی اور ہمیشہ کی طرح روالپنڈی اور اسلام آباد والوں کے لیے گیس کی پریشانی بھی بڑھ گئی، لوگ لکڑیوں پر کھانا پکانے پر مجبور ہیں، تنگ آکر شہری احتجاج کے لیے سڑکوں پر نکل آئے۔

گھر کے آنگن میں لکڑیوں سے چولہا جلانے کے یہ مناظر کسی دیہات کے نہیں بلکہ اسلام آباد اور راولپنڈی کے ہیں جہاں چولہوں میں گیس آنا بند ہو گئی ہے۔ لوگوں کے لیے کھانا بنانا جان جوکھوں کا کام ہے۔

گیس نہ ہونے سے گھروں کو گرم رکھنا بھی اور پانی گرم کرنا بھی ممکن نہیں رہا، چھوٹے بچے بھی یخ بستہ پانی سے نہانے پر مجبور ہیں،ایل پی جی کا حصول بھی مشکل ہو گیا ہے۔

اسلام آباد میں آئی نائن، جی سکس، جی سیون، جی نائن، جی الیون جبکہ راولپنڈی میں بھابڑا بازار، بنی، جامعہ مسجد روڈ، چاہ،گلاس فیکٹری، ڈھوک کھبہ، قاسم آباد، طماسم آباد، نیو عمر پورہ گیس بندش سے زیادہ متاثر ہیں۔

مزید خبریں :