24 دسمبر ، 2015
ایتھنز.......یونانی پولیس کا کہنا ہے کہ بحیرہ ایچین میں پناہ گزنیوں کی کشتی ڈوبنے سے 7بچوں سمیت 13مہاجرین ڈوب گئے جبکہ 15 کو بچا لیا گیا تاہم ایک لاپتا شخص کی تلاش اب بھی جاری ہے ۔
حکام کے مطابق کشتی پر گنجائش سے زیادہ لوگ سوار ہونے کی وجہ سے حادثہ پیش آیا ،کشتی پر29 افراد سوار تھے ۔انہوںنے مزید بتایا کہ موسم خراب نہیں تھا ایسا حادثات کی بڑی وجہ کشتی پر گنجائش سے زائد افراد کی موجودگی ہے۔