24 دسمبر ، 2015
بیجنگ........ چین اور نیپا ل نے با ہمی تعلقات کو فرو غ دینے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔
جمعرات کو چین کے نا ئب صدر لی یوا نچا ؤ اور نیپا کے ڈپٹی وزیر اعظم کمال تھا پا کے ما بین ملا قات میں توا نا ئی، صنعتی پیداوار کی صلا حیت، قدرتی آ فات سے تبا ہی کے بعد بحا لی کے عمل اور سیا حت کے شعبوں میں تعاون سمیت مختلف امور پر تبا دلہ خیال کیا گیا۔
ملا قات میں لی یوا نچا ؤ نے کہا کہ چین نیپال کی جا نب سے اپنی خو دمختاری،آزادی اورعلا قائی سالمیت کیلئے اٹھا ئے جا نے والے اقدا مات کی حما یت کر تے ہو ئے با ہمی تعاون کو مز ید فرو غ دینے کیلئے پر عزم ہے۔رواں سال دو نوں مما لک کے ما بین سفارت تعلقات کے قیام کی ساٹھو یں سا لگر ہ بھی منا ئی جا رہی ہے۔
ملا قات میں کمال تھا پا نے کہا کہ نیپال میں اس وقت سیا سی و سما جی تبد یلی کا عمل جا ری ہے۔انہوں نے کہا کہ نیپا ل "ون چین"پا لیسی کی حما یت جا ری رکھتے ہو ئے دو طر فہ تعلقات کو مز ید فرو غ دینے کیلئے پر عزم ہے جس سے دو نوں اطراف کے عوام مستفید ہو سکیں۔