دنیا
27 دسمبر ، 2015

ٹیکساس: ڈیلس کے قریب بگولوں نے تباہی مچادی،4افراد ہلاک

ٹیکساس: ڈیلس کے قریب بگولوں نے تباہی مچادی،4افراد ہلاک

ڈیلس.......راجہ زاہد اختر خانزادہ.......امریکی ریاست ٹیکساس کے شہر ڈیلس اور گارلینڈ کے گرد و نواح میں ہوائی بگولوں نے تباہی مچاتے ہو ئے درجنوںگھروں کو ملیا میٹ کر دیا ،واقعے میں 4افراد ہلاک ہو گئے۔

بگولے گارلینڈشہر میں واقع رالیٹ کے علاقے میں مختلف سمتوں کی جانب سے120میل فی گھنٹہ کی رفتار سے داخل ہو ئےجنہوں نے 30سے40 گھروں کو مکمل طور پر تباہ کر دیا،بگولوں کے نتیجہ میں4افراد ہلاک بھی ہوئے۔امریکی محکمہ موسمیات کے مطابق ہوا کے بگولے ڈیلس شہر کے دیگر ملحقہ علاقوں میں بھی آئے۔

مزید خبریں :