Time 25 اپریل ، 2025
کھیل

بھارتی عوام اور میڈیا کا ڈر، ارشد ندیم کو بھارت آنیکی دعوت دیکر نیرج چوپڑا صفائیاں دینے لگے

بھارتی عوام اور میڈیا کا ڈر، ارشد ندیم کو بھارت آنیکی دعوت دیکر نیرج چوپڑا صفائیاں دینے لگے
نیرج چوپڑا نے ہمدردیاں حاصل کرنے کیلئے پہلگام واقعہ کی مذمت کی اور اسے تکلیف دہ قرار دیا/ فائل فوٹو

بھارت میں تنقید سے بچنے کیلئے بھارتی اولمپیئن جیولین تھرور  نیرج چوپڑا اسپورٹس مین اسپرٹ کا مظاہرہ کرنا ہی بھول گئے۔

 نیرج چوپڑا  نے ارشد ندیم کو بنگلورو جیولین تھرو ایونٹ کے لیے خود  مدعو کیا تھا تاہم 2 روز قبل اولمپیئن ارشد ندیم نے اپنے مصروف شیڈول کی وجہ سے ایونٹ میں شرکت سے معذرت کی تھی۔

تاہم اب پہلگام واقعہ کے بعد نیرج چوپڑا بھارتی میڈیا اور عوام سے ڈر کر اولمپک گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم کو دعوت دینے کی وضاحت کرنے لگے۔

نیرج چوپڑا نے ہمدردیاں حاصل کرنے کیلئے  پہلگام واقعہ کی  مذمت کی اور اسے تکلیف دہ قرار دیا۔

نیرج چوپڑا نے کہا کہ ارشد ندیم کو ایونٹ کی دعوت پہلگام کے واقعے  سے بہت پہلے دی گئی تھی، میں اپنے الفاظ پر قائم رہنے والا شخص ہوں لیکن اس کا مطلب یہ نہیں کہ کچھ غلط ہو تو خاموش رہوں گا۔

انہوں نے کہا کہ ارشد ندیم کو دعوت دینے کے فیصلے پر بہت کچھ کہا جا رہا ہے، اس حوالے سے بہت کچھ غلط کہا گیا اور نفرت کا اظہار کیا گیا تاہم ارشد ندیم کو دعوت ایک ایتھلیٹ کی دوسرے ایتھلیٹ کو دعوت تھی ،یہ دعوت نامہ اس سے بڑھ کر کچھ نہیں تھا۔

نیرج چوپڑا کا کہنا تھا کہ این سی کلاسیک کیلئے  بہترین جیولین تھرورز کو مدعو کرنا تھا، تمام ایتھلیٹس کو دعوت نامے پیر کو حملے سے2  روز قبل بھیجے گیے، 48گھنٹوں میں جو کچھ ہوا اس کے بعد ارشد ندیم کی این سی کلاسیک میں شرکت کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، ملک اور اس کا مفاد سب سے پہلے ہے، میری ہمدردیاں ان سب کے ساتھ جنہوں نے اپنے پیاروں کو کھویا۔

یاد رہے کہ نیرج چوپڑا کلاسیک 22 مئی سے بنگلورو میں شیڈولڈ ہے اور ارشد ندیم پہلے ہی ایشین ایتھلیٹکس چیمپیئن شپ کا شیڈول طے کرچکے ہیں۔

ارشدندیم نے ایشین ایتھلیٹکس چیمپئن شپ کی وجہ سے بھارت جانے سے معذرت کی تھی۔

مزید خبریں :