دنیا
27 دسمبر ، 2015

امریکہ میں پولیس مظالم کا ایک اور واقعہ سامنے آ گیا

امریکہ میں پولیس مظالم کا ایک اور واقعہ سامنے آ گیا

شگاگو ......... امریکہ میں پولیس مظالم کا ایک اور واقعہ سامنے آ گیا ، شگاگو میں پولیس نے سیاہ فام طالب علم اور خاتون کو گولی مار کر ہلاک کر دیا،واقعے کے بعد علاقے میں ہنگامے پھوٹ پڑے اور شدید احتجاج کیا گیا ۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکہ میں پولیس کی طرف سے عام شہریوں کو نشانہ بنانے کے واقعات بڑھ رہے ہیں ، شگاگو میں پیش آنے والے واقعے میں پولیس نے 19 سالہ طالب علم اور5 بچوں کی ماں کو گولیاں مار کر ہلاک کر دیا۔واقعے کے بعد علاقے میں ہنگامے پھوٹ پڑے۔حکام کے مطا بق واقعے کی تحقیقات کی جا رہی ہے۔

دوسری طرف امریکی اخبار کے مطابق 2015 میں پولیس کی جانب سے کی گئی فائرنگ کے نتیجے میں ایک ہزار کے قریب شہری ہلاک ہوئے ہیں جن میں چار فیصد سیاہ فام ہیں۔جبکہ امریکی آبادی میں سیاہ فام افراد کی کل تعداد6 فیصد ہے تاہم پولیس کی فائرنگ سے ہلاک افراد میں ان کی کل تعداد 40فیصد بنتی ہے۔

مطالعے سے یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ جو افراد پولیس کی فائرنگ کے نتیجے میں ہلاک ہوئے ان میں زیادہ تر یا تو مسلح تھے۔ ان میں خودکشی کا رجحان یا وہ ذہنی طور پر غیر متوازن تھے یا پھرجب پولیس نے انہیںرکنے کا کہا اور انہوں نے فرار ہونے کی کوشش کی۔

مزید خبریں :