28 دسمبر ، 2015
ریاض........سعودی عرب کا سال 2016 کے لیے 327 ارب ریال خسارے کا بجٹ پیش کردیا گیا ۔
عرب ٹی وی کے مطابق دارالحکومت ریاض میں پیر کو ایک نیوز کانفرنس کے دوران نئے مالی سال کے بجٹ کا اعلان کیا گیا ہے جس میںآئندہ سال کے دوران اخراجات کا تخمینہ 840 ارب ریال اور آمدن کا تخمینہ 513 ارب ریال لگایا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق سال 2015 کے دوران میں 608 ارب ریال آمدن ہوئی ہے۔
اس میں سے 73 فی صد تیل کی فروخت سے حاصل ہوئے ہیں۔سعودی عرب کے فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز کے اقتدار سنبھالنے کے بعد ان کی حکومت کا یہ پہلا بجٹ ہے۔انھوں نے گذشتہ بدھ کو سعودی شوری کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ اقتصادی اصلاحات کے لیے ہمارا وژن مفاد عامہ کوموثر بنانا، اقتصادی وسائل کو بروئے کا لانا اور سرکاری سرمایہ کاری کے حاصلات کو بڑھانا ہے۔