دنیا
28 دسمبر ، 2015

چین :آ تش بازی کے گودام میں دھماکہ، 3 افراد ہلاک

چین :آ  تش بازی کے گودام میں دھماکہ، 3 افراد ہلاک

بیجنگ ........ چین کے صوبے حینان میں آتش بازی کے گودام میں دھماکے سے 3 افراد ہلاک اور4 زخمی ہو گئے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق پولیس حکام کاکہنا ہے کہ یہ غیر قانونی طور پر آتشبازی کے سامان بنانے کا ایک گودام تھا ، دھماکے کے سبب چار کمروں پر مشتمل گودام مکمل طور پر تباہ ہو گیا جبکہ حادثے میں تین افراد ہلاک اور چار زخمی ہو گئے ۔

زخمیوں کو طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ پولیس نے واقعہ کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

مزید خبریں :