پاکستان
06 جنوری ، 2016

چمن :تیزرفتاری گاڑی الٹنے سے 2افرادزخمی

چمن :تیزرفتاری گاڑی الٹنے سے 2افرادزخمی

چمن.....چمن کے بارڈرروڈپر گاڑی تیزرفتاری کے باعث الٹ جانےسے دوافرادزخمی ہوگئے۔

لیویزذرائع کے مطابق چمن کے پاک افغان شاہراہ پر ایک کارگاڑی کسٹم ہاؤس جارہی تھی کہ اس دوران موڑکاٹتے ہوئے تیزرفتاری کے باعث الٹ گئی جس سے کارمیں سواردوافرادشدیدزخمی ہوئے جنہیں فوری طبی امدادکیلئے سول اسپتال چمن منتقل کیاگیا جہاں ان کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔

مزید خبریں :