پاکستان
08 جنوری ، 2016

پیپلزپارٹی نےبلدیاتی نمائندوں کی خرید وفروخت کا الزام مسترد کردیا

پیپلزپارٹی نےبلدیاتی نمائندوں کی خرید وفروخت کا الزام مسترد کردیا

کراچی .....مشیر اطلاعات سندھ مولا بخش چانڈیو نے پیپلزپارٹی پربلدیاتی نمائندوں کی خرید وفروخت کے الزام کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کی حکومت کوکراچی میں بلدیاتی نمائندوں کی خریدوفروخت کی ضرورت نہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ہمارے تصور میں بھی نہیں کہ کراچی میں دھاندلی کریں، بلدیاتی انتخابات کے فوری بعد ہم نے مینڈیٹ کو تسلیم کیا۔

کراچی میں جنگ ڈریم ہوم ایکسپو کے افتتاح کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولابخش چانڈیو نے کہا کہ صوبے نے وفاق کے خلاف بغاوت کی کوئی بات نہیں کی، صوبائی خود مختاری کی حدود میں رہ کر اپنے تحفظات کا اظہار کیا۔

صوبائی مشیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ ہم نے جمہوریت کے تسلسل کے لیے مسلم لیگ ن کی حکومت کی مدد کی اور بےجاتنقید برداشت کی، ان کا کہنا تھا کہ میں ن لیگ کی نیت پر کبھی سوفیصد اعتبار نہیں کرتا۔

انہوں نے جنگ ڈریم ہوم ایکسپو کو سراہا اور جنگ و جیو کا شکر یہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ یہاں ایک پلیٹ فارم پر کراچی کے تمام لوگ اپنے گھر سے متعلق معلومات حاصل کر سکتے ہیں،یہاں ایک ساتھ بہت سارے ادارے موجود ہیں، میرا پیغام ہے کہ جیو اور جنگ کا یہ سفر تیزی سے کامیاب ہو۔

مزید خبریں :