پاکستان
30 مئی ، 2012

حج کرپشن: حامد کاظمی،راوٴشکیل،آفتاب الاسلام پر فرد جرم عائد

حج کرپشن: حامد کاظمی،راوٴشکیل،آفتاب الاسلام پر فرد جرم عائد

راولپنڈی… سال 2010ء کے حج انتظامات میں کرپشن کے مقدمہ میں ٹرائل کورٹ نے سابق وفاقی وزیر حامدسعید کاظمی ، سابق ڈی جی حج راوٴ شکیل اور سابق جائنٹ سیکریٹری آفتاب الاسلام پر فرد جرم عائد کردی ہے ۔ راول پنڈی میں اسپیشل جج سینٹرل کی عدالت میں حج کرپشن کیس کی سماعت ہوئی، اس موقع پر گرفتار تینوں ملزم بھی وہاں موجود تھے ، عدالت نے ان پر باضابطہ فرد جرم عائد کی ، اس پر ملزموں کی طرف سے صحت جرم سے انکار بھی کیا گیا، عدالت نے استغاثہ کے گواہوں کی فہرست میں شامل پہلے دس گواہوں کو آئندہ سماعت پر طلب کرتے ہوئے مزید سماعت 5 جون تک کیلئے ملتوی کردی ۔

مزید خبریں :