پاکستان
30 مئی ، 2012

لاہور: اساتذہ کے تبادلوں پر پابندی اٹھانے کی سمری تیار

لاہور… محکمہ تعلیم پنجاب نے اساتذہ کے تبادلوں پر پابندی اٹھانے کی سمری وزیراعلیٰ شہباز شریف کو بھجوا دی۔محکمہ تعلیم کے ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ کو بھجوائی گئی۔ سمری میں یہ پابندی 3ماہ کیلئے اٹھانے کی سفارش کی گئی ہے۔ سمری کے مطابق گریڈ 1 سے 10 تک کے اساتذہ کے تبادلے ایگزیکٹو ڈسٹرکٹ آفیسر ایجوکیشن کرے گا۔ گریڈ11سے18تک کے تبادلے ڈی سی او جبکہ گریڈ 19 اور 20 کے اساتذہ کے تبادلوں کا اختیار سیکرٹری ایجوکیشن کو ہو گا۔

مزید خبریں :