پاکستان
30 مئی ، 2012

کوٹ لکھپت جیل ،شدید لوڈشیڈنگ کیخلاف قیدیوں کا احتجاج

کوٹ لکھپت جیل ،شدید لوڈشیڈنگ کیخلاف قیدیوں کا احتجاج

لاہور… لاہور کی کوٹ لکھپت جیل میں شدید گرمی کے دوران لوڈ شیڈنگ نے قیدیوں کو بے حال کر دیا۔ ٹھنڈا پانی نہ ملنے پر قیدی سراپا احتجاج بن گئے۔ شدید گرمی کے موسم میں لاہور کی کوٹ لکھپت جیل میں لوڈشیڈنگ نے قیدیوں کو بے حال کر دیا۔ ٹھنڈا پانی نہ ملنے پر قیدیوں نے جیل میں شدید احتجاج کیا۔ انہوں نے حکومت،واپڈا اور جیل انتظامیہ کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔ قیدیوں کا کہنا تھا کہ جیل میں کئی کئی گھنٹے بجلی نہیں آتی اور نا ہی انہیں پینے کے لئے ٹھنڈا پانی دیا جاتا ہے۔

مزید خبریں :