09 جنوری ، 2016
ریاض.......سعودی نائب ولی عہد اور وزیر دفاع شہزادہ محمد بن سلمان کی کل پاکستان آمد متوقع ہے۔ ذرائع کے مطابق سعودی نائب ولی عہد اور وزیر دفاع شہزادہ محمد بن سلمان کے کل اسلام آباد پہنچنے کا امکان ہے ۔
شہزادہ محمد بن سلمان پاکستان میں اہم شخصیات سے ملاقاتیں کریں گے، ذرائع کا کہنا ہے کہ شہزادہ محمد بن سلمان اپنے دورے میں سعودی قیادت میں بننے والے 34 رکنی اسلامی ممالک کے اتحاد پر بات چیت سمیت مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر بھی بات چیت کریں گے ۔