30 مئی ، 2012
کراچی… وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے نامور نیوروسرجن ڈاکٹر آفتاب قریشی کے قتل کی تحقیقات کا حکم دے دیاہے۔۔وزیر اعلیٰ ہاوٴس سندھ سے جاری اعلامیئے کے مطابق وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے نامور نیوروسرجن ڈاکٹر آفتاب قریشی کے قتل کی پرزور مذمت کی ہے۔انہوں نے ایڈیشنل آئی جی پولیس کراچی اور ڈی آئی جی پولیس حیدرآباد سے واقعے کی تفصیلی رپورٹ طلب کی ہے۔وزیر اعلیٰ سندھ نے متعلقہ حکام کو اغواء اور قتل کی واردات میں ملوث ڈاکووٴں اور مجرموں کو فوری گرفتار کر کے انہیں کیفر کردار تک پہنچانے کے احکامات دیئے ہیں۔سید قائم علی شاہ نے لواحقین نے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے ان سے تعزیت کی ہے۔