پاکستان
30 مئی ، 2012

پشاور، حیات آباد میں ٹریفک حادثہ ، 11افراد زخمی

پشاور… پشاور کے علاقے حیات آباد میں ٹریفک حادثہ میں نو بچوں سمیت گیارہ افراد زخمی ہوگئے۔ حادثہ حیات آباد میں زرغونی مسجد کے قریب پیش آیا۔ عینی شاہدین کے مطابق فرنٹیئر کانسٹیبلری کی تیز رفتار گاڑی نے اسکول وین کو ٹکر ماری۔ حادثہ میں نو بچے، ایک خاتون اور ایک ایف سی اہلکارزخمی ہوا۔ زخمیوں کو طبی امداد کیلئے حیات آباد میڈیکل کمپلیکس منتقل کردیا گیا ہے۔ حادثہ میں دونوں گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا۔

مزید خبریں :