پاکستان
21 جنوری ، 2016

علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی میں داخلے یکم فروری سے شروع ہوں گے

علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی میں داخلے یکم فروری سے شروع ہوں گے

اسلام آباد....... علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے 2016ءکے میٹرک سے پی ایچ ڈی سطح تک کے مختلف پروگرامز کے داخلے یکم فروری سے ملک بھر میں ایک ساتھ شروع ہوں گے۔

تمام پروگراموں کے داخلہ فارم اور پراسپکٹس شمالی علاقہ جات، آزاد کشمیر اور چاروں صوبوں میں قائم یونیورسٹی کے 44 علاقائی کیمپسز اور 100 سے زائد رابطہ دفاتر سے یکم فروری سے دستیاب ہوں گے۔ یونیورسٹی کے علاقائی کیمپسز اور رابطہ دفاتر کے ایڈریس یونیورسٹی کی ویب سائٹ www.aiou.edu.pk پر دستیاب ہیں۔

مزید خبریں :