دنیا
24 جنوری ، 2016

جرمنی میںجنگی جرائم میں ملوث مشتبہ جہادی گرفتار برلن.........جرمن پولیس نے ’جنگی جرائم‘ میں ملوث ہونے کی بنیاد پر ایک چوبیس سالہ شامی شہری کو گرفتار ک

جرمنی میںجنگی جرائم میں ملوث مشتبہ جہادی گرفتار برلن.........جرمن پولیس نے ’جنگی جرائم‘ میں ملوث ہونے کی بنیاد پر ایک چوبیس سالہ شامی شہری کو گرفتار ک


یہ شامی شہری 2013 میں اقوام متحدہ کے ایک امن فوجی کے اغواء میں ملوث تھا۔فرانسیسی خبررساں ادارے کے مطابق جرمن حکام نے بتایا کہ یہ گرفتاری جرمنی کے جنوب مغربی شہر اشٹٹ گارٹ کے قریب عمل میں لائی گئی ہے جبکہ اغواء کی یہ کارروائی شام میں کی گئی تھی۔

جرمنی کے اٹارنی جنرل نے ایک بیان میں کہا ہے کہ مشتبہ ملزم کو گزشتہ روز ایک کارروائی کے دوران گرفتار کیا گیا جبکہ شبہ ہے کہ یہ ملزم ’’ایک امدادی مشن کے خلاف جنگی جرائم کا مرتکب‘‘ ہوا ہے۔سترہ فروری 2013میںالقاعدہ سے منسلک جبھۃ النصرہ جہادی گروپ نے اقوام متحدہ کے ایک امن فوجی کو دمشق میں اغوا کر لیا تھا۔

اس فوجی کا تعلق اقوام متحدہ کے اس گروپ سے تھا، جو گولان پہاڑیوں پر تعینات تھا۔اس وقت اس امن فوجی کی رہائی کے بدلے تاوان کی ایک بڑی رقم طلب کی گئی تھی اور ایسا نہ کرنے کی صورت میں اسے قتل کرنے کی دھمکی بھی دی گئی تھی۔تفتیش کاروں کے مطابق گرفتار ہونے والا سلیمان اے ایس نامی یہ شخص اْس گروپ کا ممبر تھا اور اغوا کی اس کارروائی میں اس کا اہم کردار تھا۔

مزید خبریں :