پاکستان
02 جون ، 2012

کابینہ اجلاس سے واک آوٴٹ، سسی پلیجو سے قلمدان واپس لے لیا گیا

کابینہ اجلاس سے واک آوٴٹ، سسی پلیجو سے قلمدان واپس لے لیا گیا

کراچی … سندھ کابینہ کے اجلاس سے واک آوٴٹ کرنے پر سسی پلیجو کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ قواعد کی خلاف ورزی پر سسی پلیجو سے عارضی طور پر قلمدان واپس لے لیا گیا ہے۔ وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کا کہنا ہے کہ سسی پلیجو نے کابینہ کے اجلاس کے دوران میری تقریر میں مداخلت کی ان کے خلاف قواعد کی خلاف ورزی پر کارروائی کی جائے گی۔ قائم علی شاہ نے مزید کہا کہ کابینہ اراکین نے ذوالفقار آباد منصوبے کے ایم او یو پر رضا مندی ظاہر کی ہے۔

مزید خبریں :