02 جون ، 2012
کراچی … پیپلزپارٹی کے وزراء منظور وسان اور سسی پلیجو سے قلمدان واپس لینے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔ ذرائع کے مطابق منظور وسان سے محکمہ داخلہ اور سسی پلیجو سے محکمہ ثقافت کے قلمدان واپس لے لئے گئے ہیں اور اس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔ نوٹی فکیشن کے مطابق محکمہ داخلہ اور محکمہ ثقافت کے قلمدان اب وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کے پاس رہیں گے۔