03 جون ، 2012
کوہستان … کوہستان میں شادی کی تقریب میں رقص کرنے والی 4 خواتین کو قتل کرنے کی اطلاع ہے جبکہ پولیس کا کہنا ہے کہ اس حوالے سے کوئی علم نہیں۔ شادی کی تقریب میں خواتین کے ساتھ رقص کرنے والے ایک لڑکے کے بھائی محمد افضل نے دعویٰ کیا ہے کہ رقص کرنے والی 4 خواتین کو قتل کردیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ کوہستان میں جرگے نے شادی کی تقریب میں رقص کرنے پر 4 خواتین اور 2 لڑکوں کو موت کی سزا سنائی تھی جس کے بعد دونوں لڑکے فرار ہوگئے تھے۔ اب اطلاع ملی ہے کہ جرگے کی جانب سے سزائے موت سنانے کے بعد چاروں خواتین کو قتل کردیا گیا ہے۔ دوسری جانب ڈی ایس پی طاہر رحمان کا کہنا ہے کہ خواتین کو قتل کئے جانے سے متعلق انہیں کوئی علم نہیں ہے۔