03 جون ، 2012
کراچی … کے ای ایس سی ترجمان کا کہنا ہے کہ الکرم سب اسٹیشن کے نادہندہ امن و امان کی صورتحال بگاڑ کر بجلی بحال کرانا چاہتے ہیں، بجلی چوری کرنے والوں کو مفت بجلی نہیں دے سکتے۔ ترجمان کے ای ایس سی کا کہنا ہے الکرم سب اسٹیشن کے صارفین 40کروڑ روپے کے نادہندہ ہیں، الکرم سب اسٹیشن کے نادہندہ امن و امان کی صورتحال بگاڑ کر بجلی بحال کرانا چاہتے ہیں۔ ترجمان کراچی الیکٹرک سپلائی کمپنی کے مطابق بجلی چوری کرنے والوں کو کے ای ایس سی مفت بجلی فراہم نہیں کرسکتی۔