25 مئی ، 2025
عمرکوٹ کے گاؤں ولہار میں تین بچے نہانے کے دوران تالاب میں ڈوب کر جاں بحق ہوگئے۔
پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے میں دو بچیاں اور ایک بچہ شامل ہے، بچےگرمی کی وجہ سے تالاب پر نہانےگئے تھے۔
دوسری جانب منڈی بہاءالدین کےگاؤں دھبولہ میں دو بچےفش فارم میں نہاتے ہوئے ڈوب کر جاں بحق ہوگئے۔
ریسکیو کے مطابق بچوں کی شناخت 9 سالہ شاہزیب اور 8 سالہ محمد مرسلین کے نام سے ہوئی ہے، بچوں کی لاشوں کو تالاب سے نکال کر ورثا کے حوالے کردیا گیا ہے۔