03 جون ، 2012
اسلام آباد… صدر مسلم لیگ ن نواز شریف نے کہا کہ بجٹ میں سابق سربراہان کیلئے رکھی گئی مراعات کی مجھے ضرورت نہیں ہے نہ ہی میں زندگی بھر مراعات لوں گا ،اسلام آباد میں معاشی ترقی پر سیمینار سے خطاب میں سابق وزیر اعظم کا کہنا ہے کہ اسحاق ڈار نے درست کہا ہے کہ نواز شریف زندگی بھر مراعات نہیں لیں گے میں اس بات پر قائم ہوں لیکن حکمرانوں نے قومی دولت لوٹ کر غیر ملکی دورے کئے،بڑے بڑے ہوٹلوں میں عیاشی کی گئی ،دہشتگردی کم ہوئی تو لوڈ شیڈنگ دوسری دہشت گردی بن کر عوام پر نازل کردی گئی۔حکومت ہر سال دعویٰ کرتی ہے کہ لوڈ شیڈنگ ختم کردینگے لیکن کوئی وعدہ وفا نہ ہو سکا۔ ہمارے دور میں پاکستان 20 پڑوسی ممالک سے زیادہ تیزی سے ترقی کررہا تھا۔بھارتی وزیراعظم بھی ہمارے دور کی ترقی کی تعریفیں کرتے ہیں۔ہمیں آپ نے دو بار پانچ پانچ سال کیلئے منتخب کیا مگر ہمیں دونوں بار اپنی مدت پوری نہیں کرنے دی گئی۔ہم نے کبھی پاکستان کی سلامتی پر سودے بازی نہیں کی۔حکومت اپنے ادارے ٹھیک کرلے تو ہر سال 414 ارب روپے بچائے جاسکتے ہیں۔