پاکستان
03 جون ، 2012

رحمان ملک نے کوہستان واقعے کا نوٹس لے لیا، جوڈیشل انکوائری کا حکم

رحمان ملک نے کوہستان واقعے کا نوٹس لے لیا، جوڈیشل انکوائری کا حکم

اسلام آباد … وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک نے کوہستان میں لڑکیوں کو سزائے موت سنانے کے واقعے کا نوٹس لے لیا، جبکہ وزیر سماجی بہبود خیبر پختونخوا کا کہنا ہے کہ کوہستان میں شادی کی تقریب میں رقص کرنے والی خواتین کو قتل نہیں کیا گیا۔ وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک نے کوہستان واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے کہا ہے کہ اس واقعے کی تحقیقات جوڈیشل کمیشن کرے گا۔ دوسری جانب صوبائی وزیر سماجی بہبود ستازہ ایاز نے جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کوہستان میں رقص کرنے والی خواتین کو قتل نہیں کیا گیا۔واضح رہے کہ کوہستان میں جرگے نے شادی کی تقریب میں رقص کرنے والے 2 لڑکو ں اور 4 خواتین کو سزائے موت سنائی تھی۔

مزید خبریں :