03 جون ، 2012
حیدر آباد … حید ر آباد پولیس نے امریکن کوارٹرز کے علاقے میں چھاپہ ما کر جعلی پیر کو دو ساتھیوں سمیت گر فتار کر لیا ۔پولیس کے مطابق جعلی پیر کے آستانے سے شراب کی بوتل، خواتین کی تصاویر اور تعویز برآمد ہو ئے ہیں ۔علاقہ مکینوں کاکہنا ہے کہ جعلی پیر کتے اور بلیوں کا گوشت کھا کر کالا علم کرتا تھا۔ ڈی ایس پی انور درانی کا کہنا ہے کہ جعلی پیر بھاری رقم لے کر جادو ٹونا کرتا اور لوگوں کو بیوقوف بناتا تھا،پولیس نے جعلی پیر کے آستانے کو سیل کردیا ہے ،جبکہ ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے ۔