03 جون ، 2012
لاہور … ترجمان پیپکو کاکہنا ہے کہ اوچ پاور پلانٹ میں فنی خرابی کے باعث بجلی کی پیداوار میں 500 میگا واٹ کی مزید کمی واقع ہوگئی ہے، بجلی کی مجموعی کمی 6000 میگا واٹ ہوگئی ہے۔ ترجمان پیپکو کا کہنا ہے کے کہ غازی گرڈ اسٹیشن کی خرابی دور کرکے کوٹ لکھپت کے علاقے میں بجلی بحال کردی گئی ہے ۔ ترجمان پیپکو کا کہنا ہے کہ بجلی کی پیداوار میں مجموعی طور پر 6000 میگا واٹ کی کمی آگئی جس کی وجہ اوچ پاور پلانٹ میں فنی خرابی کے باعث بجلی کی پیداوار میں 500 میگا واٹ کی کمی واقع ہونا ہے۔ ترجمان پیپکو نے کہا ہے کہ : اوچ پاور پلانٹ میں فنی خرابی دور کرنے کا کام جاری ہے۔