پاکستان
12 فروری ، 2016

اس سال موسم سرما مارچ کے وسط تک رہے گا،محکمہ موسمیات

اس سال موسم سرما مارچ کے وسط تک رہے گا،محکمہ موسمیات

اسلام آباد......ڈائریکٹر محکمہ موسمیات ڈاکٹر حنیف نے پیش گوئی کی ہے کہ اس سال موسم سرما مارچ کے وسط تک رہے گا۔

ڈائریکٹر محکمہ موسمیات ڈاکٹر حنیف کا کہنا ہے کہ سردی کی لہر مزید ڈیڑھ ماہ تک جاری رہےگی،پاکستان میں ایل نینو سسٹم کے باعث موسم سرماکی بارشیں تاخیر سے ہو رہی ہیں،ایل نینو سسٹم کی وجہ سے ہی مارگلہ ہلز پر غیر معمولی برف باری ہوئی۔

ڈاکٹرحنیف کا کہنا ہے کہ دنیا کے سمندر معمول سے زیادہ گرم یا ٹھنڈے ہوجانے کے باعث موسمیاتی تبدیلی ایل نینو کہلاتی ہے ،دنیامیں ہر4 سے 5 سال بعد ایل نینو سسٹم کاسال آتا ہے جس میں بارشیں وقت پرنہیں ہوتیں۔

ڈائریکٹر محکمہ موسمیات نے بتایا کہ کراچی اورسندھ کےدیگرعلاقوں میں دن کے وقت درجہ حرارت 30 ڈگری تک پہنچ جائےگا، کراچی میں ٹھنڈی ہوائیں چلنےکاسلسلہ آئندہ چندروزتک جاری رہےگا۔

مزید خبریں :