پاکستان
12 فروری ، 2016

وزیراعلیٰ خیبر پختون خوا اربوں کی کرپشن میں ملوث ہیں، حامد خان

وزیراعلیٰ خیبر پختون خوا اربوں کی کرپشن میں ملوث ہیں، حامد خان

اسلام آباد......احتساب کمیشن کے مستعفی سربراہ لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ حامد خان نے دعویٰ کیا ہے کہ خیبر پختون خوا کے وزیراعلیٰ پرویز خٹک اربوں روپے کی کرپشن میں ملوث ہیں۔

جیو نیوز کے پروگرام جرگہ میں سلیم صافی گفتگو کے دوران انہوں نے کہا کہ پرویز خٹک کے خلاف مائینزکرپشن کیس کا ریفرنس تیار ہے،پی ٹی آئی کے دو وزراء اور کئی ارکان اسمبلی کے خلاف بھی تحقیقات جاری ہیں۔جیو نیوز پر حامد خان کا انٹرویو کل رات 10 بج کر 5 منٹ پر پیش کیا جائے گا۔

مزید خبریں :