12 فروری ، 2016
لاہور......پنجاب حکومت نے اسکیل ایک سے 20 تک کی اسامیوں میں بھرتی کے لیے قواعد سخت کرتے ہوئے نئی پالیسی جاری کر دی۔
سروسز اینڈ جنرل ایڈ منسٹریشن ڈیپارٹمنٹ نے نوٹیفکیشن جاری کیا ہے۔ جس کے مطابق تمام سرکاری محکمے، لاہور ہائیکورٹ اور ضلعی افسران اس پالیسی کے تحت بھرتیاں کریں گے۔ اب گریڈ ایک تا 4کی اسامیوں پر خواندہ افراد بھی بھرتی ہو سکیں گے۔
خواندہ ہونے کے 45 نمبر، پرائمری50، مڈل60اور میٹرک کے 65 نمبر شمار ہوں گے۔ ایک سال تجربہ کے 5نمبر،دو سال کے 7 ،تین سال تجربہ کے 10نمبر ہوں گے۔
حافظ قرآن کو پانچ نمبر اضافی دیے جائیں گے جبکہ انٹرویو کے 20 نمبر ہوںگے۔ گریڈ 5 سے 10 کی اسامیوں کے لیے تعلیمی قابلیت کے 100میں سے 70 نمبر ہوں گے۔
ہائر کوالیفکیشن کے زیادہ سے زیادہ 10نمبر ہوںگے، ایک اسٹیج ہائر، دوسٹیج ہائر 7 اور تین اسٹیج ہائر کے 10نمبر، تجربے کے زیادہ سے زیادہ 10 نمبر ہوں گے۔
بی اے فرسٹ ڈویژن 35نمبر، سیکنڈ 31اور تھرڈ 21نمبر۔ ایف اے فرسٹ ڈویژن23،سیکنڈ 21اور تھرڈ ڈویژن کے14نمبر ہوں گے، میٹرک فرسٹ ڈویژن 12، سیکنڈ 11 اور تھرڈ ڈویژن کے 7 نمبر ہوںگے۔