پاکستان
04 جون ، 2012

بلوچستان امن و امان کیس، چیئرمین ایف بی آر کو نوٹس جاری

بلوچستان امن و امان کیس، چیئرمین ایف بی آر کو نوٹس جاری

اسلام آباد… سپریم کورٹ میں بلوچستان امن و امان کیس کی سماعت جاری ہے جس کے دوران چیئرمین ایف بی آر کو نوٹس جاری کر دیا گیا ہے۔ عدالت نے ایف بی آر نے نان کسٹم پیڈ گاڑیوں کی تفصیلات بھی طلب کر لی ہیں۔ دوران سماعت اٹارنی جنرل کا کہنا تھا کہ حکومت کو بلوچستان میں حالات کی سنگینی کا اندازہ ہے، اگر حکومت اقدام نہ کرتی تو حالات زیادہ گھمبیر ہوتے۔ اس موقع پر جسٹس جواد نے ریمارکس دیئے کہ وزیراعظم کے کوئٹہ پہنچنے سے قبل وہاں 6افراد قتل کر دیئے گئے۔ اس کے علاوہ 5موبائل کمپنیوں نے مقدمے میں فریق بننے کی بھی درخواست دے دی ہے۔

مزید خبریں :