پاکستان
05 جون ، 2012

پاکستان ریلوے کے پاس انجنوں کی شدید کمی،تمام مال گاڑیاں بند

پاکستان ریلوے کے پاس انجنوں کی شدید کمی،تمام مال گاڑیاں بند

لاہور…ریلوے حکام نے 2بڑی مسافر ٹرینیں بند کر دیں،بند کی جانے والی ٹرینوں میں کراچی ایکسپریس اور ساندل ایکسپریس شامل ہے۔ریلوے حکام کے مطابق لاہورسے کراچی کے درمیان چلنے والی کراچی ایکسپریس کل سے نہیں چلے گی،جنرل منیجر جنید قریشی کے مطابق بند ہونے والی ساندل ایکسپریس خان پور اور راولپنڈی کے درمیان چلتی تھی جو کل سے وہ بھی نہیں چلے گی۔ریلوے مزدور یونین نے ٹرین کی بندش پر اپنے الزام عائد کیا ہے کہ بزنس ٹرین کو کامیاب کرانے کیلئے کراچی ایکسپریس بند کی گئی ہے جبکہ بزنس ٹرین پہلے سے ہی کروڑوں روپے کی نادہندہ ہے۔ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ انجن ملنے کی صورت میں بند مسافر اورمال گاڑیاں چلنے لگیں گی اور انجنوں کی شدید قلت کے باعث تمام مال گاڑیاں بھی بند ہیں اورصرف پاکستان اوربھارت کے درمیان مال گاڑی چل رہی ہے۔

مزید خبریں :