06 جون ، 2012
کراچی ... آل پاکستان سی این جی ایسوسی ایشن نے رات بارہ بجے سے ملک بھر میں گیس اسٹیشنز بند کرنے کا اعلان کیا ہے، جبکہ سی این جی ڈیلرز ایسوسی ایشن سندھ نے آج صوبے میں گیس اسٹیشن کھلے رکھنے اور ہڑتال میں حصہ نہ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔پریشانی میں مبتلا عوام کا کہنا ہے کہ حکومت کی جانب سے لوڈمینجمنٹ کے تحت سی این جی بند ہو یا کوئی ہڑتال کرے، نتائج تو عوام کو ہی بھگتنا پڑتے ہیں نئے مالی سال میں سی این جی پر بارہ سے پندرہ روپے فی کلو ٹیکس عائد کرنے کی تجویز سامنے آئی تو ،،سی این جی ایسوسی ایشن نے زبانی کلامی آنکھیں دکھانا شروع کیں،وجہ صرف اتنی ہے کہ ٹیکس عائد ہونے سے سی این جی مالکان کی جیب میں جانے والے منافع کا کچھ حصے حکومتی خزانے میں چلا جائے گا،،لیکن یہ بات ایسوسی ایشن کو قبول نہیں جب زبانی دھمکیوں سے دال نہ گلی تو بلیک میلنگ کا سہارا پکڑا اور آج سے تمام اسٹیشنز پر تالے ڈالنے کا اعلان کردیا۔دوسری جانب سی این جی ڈیلرز ایسوسی ایشن سندھ نے آج صوبے میں گیس اسٹیشن کھلے رکھنے اور ہڑتال میں حصہ نہ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ سی این جی ڈیلرز ایسوسی ایشن سندھ کے چیئرمین ڈاکٹر ذوالفقار یوسفانی کا کہنا ہے کہ ان کی تنظیم سی این جی پر ٹیکس میں اضافے کی تجویز کے خلاف سندھ میں ہڑتال نہیں مظاہرے کرے گی اور حیدرآباد سمیت اندرون سندھ میں سی این جی اسٹیشن کھلے رہیں گے ۔