06 جون ، 2012
فیصل آباد … فیصل آباد میں 6روز قبل ماں بیٹی پر تیزاب پھیکنے کے واقعہ میں زخمی خاتون عظمیٰ اسپتال میں دم توڑ گئی۔ اسلام نگر کی رہائشی عظمی ٰ اپنی بیٹی کیساتھ رکشے میں جارہی تھی کہ موٹر سائیکل سوار ملزم اعجاز نے پیسے کے لین دین پر دونوں ماں بیٹی پر تیزا ب پھینک دیا تھا جس پر دونوں کو الائیڈ اسپتال منتقل کردیاگیا تھا۔ 6روز تک عظمیٰ انتہائی تشوش ناک میں زیر علاج تھی اور آج صبح اسپتال میں دم توڑ گئی ،عظمیٰ بیٹی کی حالت خطرے سے باہر ہے اور اسے گھر منتقل کردیاگیا ہے۔ملزم اعجاز کو 3جون کو گرفتار کرکرلیاگیاتھا۔ عظمیٰ کی لاش پوسٹ مارٹم کے بعد ورثا کے حوالے کردی گئی ہے۔