پاکستان
06 جون ، 2012

ارسلان کیس 2 شخصیات کے درمیان معاملہ ہے، مشیر داخلہ رحمان ملک

ارسلان کیس 2 شخصیات کے درمیان معاملہ ہے، مشیر داخلہ رحمان ملک

اسلام آباد … مشیر داخلہ رحمان ملک نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) والے منہ میں رام رام اور بغل میں چھری رکھتے ہیں، میاں برادران این آر او کا احترام کرنا سیکھیں، جسٹس خواجہ شریف قتل سازش میں پنجاب حکومت کے اہلکار ملوث ہیں، میاں برادران ملک اسحاق، لشکری جھنگوی اور کالعدم تنظیموں سے تعلق ختم کرے اور ہمارے قریب آئیں، کوہستان واقعے سے متعلق تحقیقات کیلئے سینئر افسران کو بھجوادیا ہے، ابھی تک کی اطلاع کی مطابق کوہستان میں خواتین کے قتل کا واقعہ نہیں ہوا۔ اسلام میں نادرا ہیڈ کوارٹر میں تقریب میں خطاب اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مشیر داخلہ رحمان ملک کا کہنا ہے کہ میاں برادران این آر او کا احترام کرنا سیکھیں، نواز شریف نے جسٹس سجاد کو جوتے بھی نہ پہننے دیئے اور انہیں بھاگنا پڑا، جسٹس خواجہ شریف قتل سازش میں پنجاب حکومت کے اہلکار ملوث ہیں، خواجہ شریف قتل سازش کی رپورٹ سامنے لائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ٹینٹوں میں بیٹھ کر کام نہیں ہوتے، شہباز شریف ٹینٹ میں 2، 4 بندر اور ڈگ ڈگی بھی رکھ لیں، مسلم لیگ (ن) والے منہ میں رام رام اور بغل میں چھری رکھتے ہیں۔ رحمان ملک کا مزید کہنا ہے کہ نوازشریف صبر کریں اور آنے والے وقت کا انتظار کریں، لاہور آکر شہباز شریف کے خلاف بڑا کرپشن کیس فائل کروں گا۔ انہوں نے کہا کہ میاں برادران ملک اسحاق، لشکری جھنگوی اور کالعدم تنظیموں سے تعلق ختم کرے اور ہمارے قریب آئیں، میاں برادران رات کے اندھیروں میں ملنا چھوڑیں اور اداروں کا احترام کریں۔ میڈیا کے سوالات کے جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ڈی آئی جی ہزارہ نے کوہستان واقعے کی تردید کی، کوہستان کے مولانا نے بھی فتویٰ دینے کی تردید کی، سینئر افسران کو واقعے کی تحقیقات کیلیے کوہستان بھجوایا، ابھی تک کی اطلاع کی مطابق کوہستان میں خواتین کے قتل کا واقعہ نہیں ہوا، چیف جسٹس نے ٹھیک کہا کہ عورتیں زندہ ہیں تو پیش کریں۔ مشیر داخلہ نے کا مزید کہنا ہے کہ سپریم کورٹ کے احترام میں وزارت داخلہ چھوڑی، ارسلان افتخار کے سلسلے میں حکومت نہیں آنا چاہتی، ارسلان افتخار کا معاملہ 2 شخصیات کے درمیان ہے، معاملے کی کوئی تحقیقات کرانا چاہتا ہے تو حاضر ہیں۔

مزید خبریں :