پاکستان
09 مارچ ، 2016

وزیراعظم نے پاکستانی ٹیم کو بھارت جانے کی مشروط اجازت دیدی

وزیراعظم نے  پاکستانی ٹیم کو بھارت جانے کی مشروط اجازت دیدی

اسلام آباد......وزیراعظم نواز شریف نے پاکستان کرکٹ ٹیم کو بھارت جانے کی مشروط طور پراجازت دے دی ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیر اعظم نے ٹیم کو اس شرط پر بھارت جانے کی اجازت دی ہےکہ بھارت کیخلاف میچ کولکتا یا موہالی میں کھیلا جائے۔وزیراعظم نے وزارت داخلہ کو بھارت میں سیکیورٹی انتظامات کی مسلسل نگرانی کی بھی ہدایت دی۔

ذرائع کے مطابق فیصلہ بھارت کی جانب سے متبادل مقامات کی پیشکش اورفول پروف سیکیورٹی کی یقین دہانی کے بعد کیاگیا۔

مزید خبریں :