07 جون ، 2012
حماہ. . . .شام کے صوبے حماہ میں بچوں اور خواتین سمیت تقریبا سو افراد کو قتل کر دیا گیا۔ ہلاکتوں کے واقعات دوقصبوں الکبیراور مرضاف میں پیش آئے۔ جہاں تقریبا سو کے قریب افراد کو قتل کر دیا گیا جس میں 20 خواتین اور 20 بچے بھی شامل ہیں۔ اپوزیشن نیشنل کونسل نے الزام عائد کیا ہے کہ قتل عام کے پیچھے حکومتی فورسز کا ہاتھ ہے۔