دنیا
07 جون ، 2012

میکسیکو میں جاہلانہ رسم، ماں نے بچے کی آنکھیں نکال دیں

میکسیکو میں جاہلانہ رسم، ماں نے بچے کی آنکھیں نکال دیں

میکسیکو سٹی… جس طرح علم کسی کی میراث نہیں اسی طرح جہالت بھی کسی ایک خطے سے وابستہ نہیں۔ اسی کا ایک شاخسانہ میکسیکو میں بھی نظر آیا جہاں شیطانی رسومات کے دوران آنکھ نہ بند کرنے پر ماں نے غصے میں پانچ سالہ بچے کی آنکھیں اپنی انگلیاں ڈال کر نکال لیں۔ میکسیکو سٹی کے قصبے سان آگیسٹن میں زلزلے سے محفوظ رہنے کے لیے جاہلانہ رسم ادا کی جارہی تھی جس میں ایک ہی خاندان کے افراد شریک تھے۔رسم کے دوران مخصوص جاپ پڑھتے ہوئے شرکاء کو اپنی آنکھیں بند کرنے کا کہا گیا جسے پانچ سالہ بچے نے زیادہ سنجیدہ نہیں لیا جس پر اسی بچے کی ماں کارمین گارشیا نے طیش میں آ کر اپنے ہی بچے کی آنکھیں انگلیاں ڈال کر نکال لیں جسے تقریب میں موجود کچھ رشتے داروں نے اسپتال پہنچایا۔ بچے کو طبی امداد دینے والے ڈاکٹر کا کہنا ہے کہ بچے کی آنکھیں آپریشن کے ذریعے لگادی گئیں ہیں لیکن اس کی بینائی ضائع ہوگئی ہے۔بچے کے والدین سمیت سات افراد کو پولیس نے گرفتار کرلیا ہے۔

مزید خبریں :