پاکستان
07 جون ، 2012

ملک ریاض کی طرف سے آج عدالت میں پیش ہوں گا، زاہد بخاری

ملک ریاض کی طرف سے آج عدالت میں پیش ہوں گا، زاہد بخاری

اسلام آباد… معروف وکیل زاہد بخاری نے کہا ہے کہ ارسلان ازخود نوٹس کیس میں آج وہ ملک ریاض کی طرف سے پیش ہوں گے۔ میڈیا سے گفتگو میں زاہد بخاری کا کہنا تھا کہ مجھے کیس کی مکمل بریفنگ نہیں دی گئی،گزشتہ رات ہی مجھ سے رابطہ کیاگیا۔ انہوں نے کہا کہ ریاض صاحب نے جوں ہی تفصیل دی تو اس پر بات کرونگا۔ ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ آج عدالت کو بتاوٴں گا کہ ملک ریاض علاج کیلئے بیرون ملک گئے ہیں، وہ پیش نہیں ہوسکتے۔

مزید خبریں :