07 جون ، 2012
کابل… امریکی وزیر دفاع لیون پنیٹاغیر اعلانیہ دورے پرافغانستان پہنچ گئے۔ کابل پہنچنے سے پہلے میڈیا سے بات کرتے ہوئے لیون پنیٹا کاکہناتھا کہ وہ امریکی کمانڈرز سے عسکریت پسندوں کے حالیہ حملوں اور فوجی انخلا ء کے بارے میں سننا چاہتے ہیں۔ پنیٹا کاکہناتھا کہ عسکریت پسند پہلے سے زیادہ مضبوط نظر آرہے ہیں،افغانستان کے ایک روزہ دورے میں لیون پنیٹا، اپنے افغان ہم منصب عبدالرحیم وردک اور امریکی سفری ریان کروکر سے بھی ملاقات کریں گے۔