22 مارچ ، 2016
لاہور .....لاہور کے علاقے اسلام پورہ میں شہریوں نے دو مبینہ ڈاکوؤں کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کر دیا۔پولیس کے مطابق پکڑے جانے والے دونوں ڈاکو متعدد وارداتوں میں مطلوب تھے۔
اسلام پورہ مین بازار میں راہگیر کو لوٹ رہے تھے کہ شہریوں نے پکڑ لیا ،شہریوں نے پکڑنے کے بعد دونوں کو تشددکا نشانہ بھی بنایا، پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔