دنیا
26 مئی ، 2016

اٹلی جانے والی پناہ گزینوں کی کشتی ڈوب گئی، ہلاکتوں کا خدشہ

اٹلی جانے والی پناہ گزینوں کی کشتی ڈوب گئی، ہلاکتوں کا خدشہ

 


لیبیا کے ساحلوں کے قریب اٹلی جانے والی پناہ گزینوں کی کشتی ڈوب گئی، جس کے نتیجے میں 30 سے زائد افراد کی ہلاکت کا خدشہ ہے۔

اطالوی حکام کے مطابق حادثے کا شکار کشتی پر 110سے زائد افراد سوار تھے تاہم حد سے زیادہ تعداد کی وجہ سے کشتی کھلے سمندر میں ڈوب گئی۔

اطالوی کوسٹ گارڈز نے بروقت کاروائی کرتے ہوئے 88 پناہ گزینوں کو ڈوبنے سے بچالیا ہے۔ تاہم خدشہ ظاہر کیا گیا ہے کہ 30 سے زائد افراد ڈوب گئے ہیں۔

ڈوبنے والے 30افراد کی تلاش تاحال جاری ہے، بدھ کے روز بھی کشتی ڈوبنے کے واقعے میں 5پناہ گزین ہلاک ہوگئے تھے۔

مزید خبریں :