26 مئی ، 2016
نیویارک میں ایک کنسرٹ کے دوران فائرنگ سے ایک شخص ہلاک جبکہ 3 زخمی ہو گئے، اچانک ہونے والی فائرنگ سے لوگ خوفزدہ ہوگئے۔
نیو یارک میں ایک میوزیکل کنسرٹ جاری تھا جس میں لوگوں کی بڑی تعداد موجود تھی، کہ اچانک فائرنگ ہونے سے افراتفری مچ گئی۔
ایک خاتون سمیت 4افراد فائرنگ کی زد میں آئے، جن میں سے ایک شخص ہلاک ہوگیا جبکہ 3 زخمی ہو گئے۔ پولیس کے مطابق فائرنگ میں ملوث کسی شخص کی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔