کاروبار
09 جون ، 2012

سونے کی فی تولہ قیمت میں 200 روپے اضافہ، نرخ 57ہزار ہوگئے

سونے کی فی تولہ قیمت میں 200 روپے اضافہ، نرخ 57ہزار ہوگئے

کراچی … عالمی منڈی میں قیمتیں بڑھنے کے باعث مقامی صرافہ ماکیٹ میں بھی سونے کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا ہے۔ آل سندھ صرافہ ایسوسی ایشن کے صدر ہارون چاند نے جیو نیوز کو بتایا کہ سونے کی فی تولہ قیمت 200 روپے اضافے کے ساتھ 57 ہزارروپے اور 10گرام سونے کی قیمت 172 روپے اضافے کے ساتھ 48 ہزار857 روپے ہوگئی۔ ہارون چاند نے مزید بتایا کہ عالمی منڈی میں سونے کی فی اونس قیمت 14ڈالر اضافے کے ساتھ 1593ڈالر کی سطح پرآگئی ہے۔

مزید خبریں :